مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کو بیروت کے علاقے ضاحیہ میں دفن کیا جائے گا۔
حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی لبنان میں ہے اور حالات بہتر ہونے پر ضاحیہ میں ہی دفن کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سربراہ کا انتخاب مکمل ہونے تک حزب اللہ کو کونسل چلائے گی۔ نئے سیکریٹری جنرل کا انتخابی عمل طویل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ مضبوط ہے۔ شہید حسن نصراللہ کے بعد تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔
یاد رہے کہ تنظیم کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو صہیونی فضائیہ نے 27 ستمبر کو بیروت کے علاقے ضاحیہ میں بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ